اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور یوٹرن،اپنے ہی بڑے فیصلے سےپیچھے ہٹ گئی، نوٹیفکیشن بھی واپس

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سخت سوالات کے بعد وفاقی حکومت نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جمیل اختر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں فاضل بینچ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین جمیل اختر کو عہدے سے برطرف کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل خالد خان نے موقف اختیار کیا کہ جمیل اختر سنیئر بیورو کریٹ ہیں، میری رائے میں چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن درست نہیں ہوا، اگر کسی پر مس کنڈکٹ کا الزام ہے تو پہلے شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، میں نے اپنی قانونی رائے حکومت کو دی ہے،عدالت اجازت دے تو چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کوہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لے سکتے ہیں، نوٹیفکیشن واپس لینے کے بعد جمیل اخترپرالزامات پرشفاف انکوائری کروائی جاسکتی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے جتنے کیسز آرہے ہیں وہ سارے اختیارات سے تجاوز سے متعلق ہیں، قانون کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی کو آڈٹ کروانے کا اختیار نہیں تھا، عدالت نے سوال اٹھایا تھا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کیسے نجی آڈیٹر مقرر کردیا گیا، آڈیٹر کو فیس کی ادائیگی کا احتساب کون کرے گا۔ آپ نے بڑی مناسب اور قانونی بات کی ہے، اٹارنی جنرل کے بیان کے بعد درخواست نمٹا رہے ہیں، حکومت اس معاملے پر قانون کے مطابق عمل کرے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…