نوشہروفیروز(این این آئی) بااثرافراد نے غریب حافظ قرآن، محنت کش کی سال بھر کی40من کٹائی کی گئی گندم کے ڈھیر کو آگ لگادی،ملزمان کی عدم گرفتاری اور واقع کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف متاثرہ افرادکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے نواحی گائوں میراںپور کے رہائشیوں
حافظ انور علی پلہ،عارف حسین پلہ،غلام شبیر پلہ،امام بخش پلہ،شہمیر پلہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات گائوں کے با اثر افراد نے حافظ قرآن قاری انور علی پلہ کی کٹائی کی گئی 40 من گندم کے ڈھیر کو آگ لگادی انہوں نے بتایا کہ ہم تھریشر لیکر زمین پر گئے تو مسلح افراد نے ہمیں مار پیٹ کر اپنی زمین سے بھگا دیا اور ہماری کٹائی کی گئی 40 من گندم کے ڈھیر کو آگ لگادی متاثرہ افراد نے بتایا کہ با اثر افراد ہماری زرعی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہمیں آئے روز دھمکیاں دی جاتی ہے کہ زمین ہمیں اونے پونے فروخت کردیں ہم نے واقع کی پڈعیدن پولیس کو اطلاع دی اور این سی بھی داخل کرائی ہے مگر پڈعیدن پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے نہ ہی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے ہم بہت غریب ہیں ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے ہمارا سال بھر کا اناج ظالموں نے جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے ہم ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کرتیں ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ۔