اسلام آباد (این این آئی)وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے پونے 2 لاکھ سے زائد مشتبہ افراد ٹیسٹ سے محروم رہے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع صحت کے حوالے سے بتایاکہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے شبے میں اسپتال پہنچنے والے ڈھائی لاکھ افراد میں صرف 74 ہزار کے ٹیسٹ کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت تقریباً پونے
دو لاکھ کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کا ٹیسٹ نہیں کرسکا، جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤکا خطرہ بڑھ گیا ہے۔حکام وزارت صحت کے مطابق تقریباً 74ہزار کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے اب تک 5ہزار 950 سے زائد افراد میں و ائرس پایا گیا ہے۔حکام وزارت صحت کے مطابق ٹیسٹ صرف ان شہریوں کے لیے لازمی ہے جو بیرون ملک سے پاکستان واپس آئے جس کا فیصلہ ڈاکٹرز کو کرنا ہوتا ہے کس کا کورونا ٹیسٹ کرنا ہے کس کا نہیں۔وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹرز مشتبہ افراد کے پھیپھڑوں کا ایکسرے، دیگر تفصیلات کے لیے ٹیسٹ کا فیصلہ کرتیہیں، مثبت آنے والے کے بعد اہلخانہ اور قریبی افراد کا کورونا ٹیسٹ لازمی کیا جاتا ہے۔حکام وزارت صحت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے لیے ہسپتالوں میں آنے والے تمام افراد کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔