ڈیرہ اللہ یار( این این آئی )ڈیرہ اللہ یار میں ایک ہی خاندان کے 9افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد13ہوگئی انتظامیہ نے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا
محکمہ صحت جعفرآباد کی طبی ٹیم نے ڈیرہ اللہ یار میں ایک ہی خاندان کے11افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے دوران سیمپل حاصل کرکے حتمی رپورٹ کے لیے کوئٹہ بھجوائے تھے جن میں 9افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ایک ہی خاندان کے9افراد میں دو مرد جبکہ دیگر خواتین شامل ہیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متاثرین کو انتظامیہ نے کوئٹہ میں قرنطینہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جنہیں آج ہی ڈیرہ اللہ یار سے کوئٹہ منتقل کیا جائیگا ڈیرہ اللہ یار میں ایک پی خاندان کے9افراد میں کورونا وائرس مثبت آنے کی ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے تصدیق کردی ہے مقامی ٹرانسمیشن کے 9افراد میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں پولیس نے شہر کے داخلے اور خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا کر مکمل طور پر سیل کردیا ہے شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور دکانیں بھی مکمل طور پر بند ہیں انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں محدود رہنے کے لیے شہر بھر میں لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات بھی کروائے اور شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے افراد پر دفعہ 144کے تحت چھ ماہ قید کی سزا اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کیساتھ ساتھ دونوں سزائیں بھی دینے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔