جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

متوازن غذااورورزش سے قد میں اضافہ ممکن

datetime 16  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )آج کل کے دور میں غذاں میں ملاوٹ اور ورزش سے دوری کی وجہ سے لوگوں کے قد چھوٹے رہنے لگے ہیں۔جیسے ہی انسان بلوغت کو پہنچتا ہے اس کی افزائش رک جاتی ہے اور ساتھ ہی قد میں اضافے کا عمل بھی ختم ہونے لگتا ہے اور اگر نشوونما صحیح نہ ہوئی ہو تو قد چھوٹا رہ جاتا ہے۔ماہرین چھوٹے قد کی وجہ کومورثی ہونے کے علاوہ غیر متوازن خوراک اور ہمارے اردگرد کے ماحول کو بھی گردانتے ہیں۔آج ہم آپ کو قد میں اضافے کے لئے آسان طریقے بتائیں گے

ورزش
اگر آپ درست غذا اور نیند کی عادت میں تبدیلی لانے کے ساتھ ورزش کا استعمال کریں تو آپ کا قد بڑھ سکتا ہے۔اگر آپ دن بھر لٹکنے کی ورزش کریں تو اس کی وجہ سے قد میں اضافہ ممکن ہے۔زمین کی کشش ثقل اور جس پول کے ساتھ آپ لٹک رہے ہیں کی مدد سے آپ کے بازو،ٹانگیں اور دھڑ لمبے ہونا شروع ہوجائیں گے۔ہفتے میں آدھے گھنٹے کے لئے بھی ورزش کی جائے تو اس سے کافی فائدہ ہوتا ہے۔
اپنے چہرے کو نیچے کی جانب جھکا کر لیٹ جائیں اور اپنی ہتھیلیوں کو پیٹ کے پاس زمین پر رکھتے ہوئے اپنے اگلے دھڑ کو اوپر اٹھائیں تاکہ تمام جسم میں کھچا آئے اور وہ حرکت میں رہے۔یہ عمل جسمانی نشوونما میں مدد دے گا۔
اچھے انداز میں چلنا اور بیٹھنا
یاد رکھیں کہ غلط طریقے سے چلنے، بیٹھنے یا کھڑے ہونے سے بھی نشوونما میں خرابی آتی ہے لہذا اس بات کا خاص خیال رہے کہ آپ کو اپنے چلنے پھرنے اور بیٹھنے کے انداز میں درستگی رکھنی ہے۔کوشش کریں کہ بیٹھتے ہوئے سیدھا رہا جائے۔
متوازن غذا
اگر جسم کو تمام وٹامنز، لحمیات، پروٹین ملتی رہے تو اس کی نشوونما بھی نارمل رہتی ہے لیکن اگر اس میں عدم توازن قائم ہوجائے تو پھر قد چھوٹا رہ سکتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ ایسی غذائیں کھائیں جن میں وٹامن ڈی،کیلشیم اور زنک بھرپور ہو کہ اس طرح آپ کے جسم کی ہڈیاں مضبوط ہونے کے علاوہ تیزی سے نشوونما پائیں گی۔اسی طرح سبزیاں،گوشت اور دودھ کے استعمال کو بڑھا دیں۔
جی بھر کر سوئیں
نو عمر لوگوں کو جی بھر کے سونا چاہیے کہ سونے کی و جہ سے ہمارے جسم مین نشوونما میں تیزی آجاتی ہے اور قد بڑھتا ہے۔ایک نوعمر کے لئے آٹھ سے 11گھنٹے کی نیند انتہائی ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…