کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )اگر کوئی مزدور مہلک وائرس کا شکار ہوا تو اس کا علاج مالک کے ذمہ ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایس او پیز تیار کر لیے۔ تیارہ کردہ ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی صنعت یا کاورباوری جگہ پر ملازم کرونا وائرس کا شکار ہوا تو اس کے
علاج کا ذمہ مالک کے سر پر ہو گا وہ اس کا علاج کروائے گا ۔ تمام ملازمین کے درمیان فاصلہ کم سے کم تین فٹ کا ہونا ضرور ہو گا ۔ ایس پی اوپیز کے مطابق 55 سال سے زائد عمر کے افراد سے مزدور نہیں کرائی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اگلے دو ہفتے لاک ڈائون مزید سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔