اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کو لمبی فلائٹ سے پہلے آرام نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ کیپٹن وقار حسن نے لانگ رینج فلائٹ اڑانے سے قبل 24 گھنٹے کا آرام نہیں کیا، وہ سی ون تھرٹی کے
ذریعے کراچی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔سول ایوی ایشن کے مطابق جہاز کے کپتان 9 گھنٹے 54 منٹ بعد پی آئی اے کے طیارے کو کینیڈا لے کر روانہ ہوئے، سول ایوی ایشن کے قوانین کے تحت لانگ رینج فلائٹ میں کم ازکم کریو اور عملہ 24 گھنٹے آرام اوروقفہ کرے گا۔اس صورتحال میں سول ایوی ایشن کے قوانین کی خلاف ورزی پر پائلٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔