جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈائون بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری ،مختلف دکانوں اور کاروباروں کو کام کرنے کی مشروط اجازت

datetime 15  اپریل‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی) سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈائون بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف دکانوں اور کاروباروں کو کام کی مشروط اجازت دے دی ہے۔لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں جاری لاک ڈائون میں 25اپریل رات12بجے تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں صوبے میں کورونا سے کم خطرے کا شکار شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کی منظوری دی گئی۔ جن کاروباروں کو اجازت دی گئی ہے انہیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، کم سے کم عملے کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور اس دوران سماجی فاصلے کو یقین بنانا ہوگا۔ دفاتر اور دکانوں پر ماسک، سینیٹائزر کی دستیابی اوردیگر ہدایات پر عملدرآمد کرانا ضروری ہوگا۔حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹریشن ،پلمبر ،بڑھئی، درزی، پرچون اسٹورز، بیکریز ،آٹا چکی، ڈیری شاپس ،چکن اینڈ گوشت ،مچھلی ،فروٹس، سبزیاں ،تندور ،آٹو ورکشاپس ،ٹائر پنکچرز ،اسپیئر پارٹس، پیٹرول پمپس اور آئل ڈپو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ پوسٹل کوریئر سروسز اور پک اینڈ ڈراپس کو خدمات فراہم کرنے جبکہ ریسٹورنٹس سے کھانا لے جانے اور ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت ہوگی۔کیمیکل ،سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، پروگرامنگ کمپنیوں، کال سینٹرز، ای کامرس بزنس اور لوکل ڈلیوریز کمپنیوں کو 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کی اجازت دی گئی ہے۔سماجی ،مذہبی تقریبات ،میلوں،اسپورٹس فیسٹول، جم، اسنوکر کلب، شادی ہال، تقریبات، تعلیمی اداروں، دینی مدارس بند رہیں گے اورامتحانات پر پابندی رہے گی۔ تمام مارکیٹس ،شاپنگ مال ،ریسٹورنٹس، سرکاری ونجی دفاتر بند رہیں گے اور بین الاصوبائی اور ایک سے دوسرے شہر لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…