کرونا کا خو ف، امریکی تاجر نے 20 لاکھ ڈالر کرائے پر مکان لے لیا جانتے ہیں اس میں کتنے کمرے ،باتھ روم سمیت کیا کیا جدید سہولیات ہیں؟

15  اپریل‬‮  2020

نیویارک( آن لائن ) نیویارک میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد امیرافراد شہر چھوڑ کر انسانوں سے دور عارضی پناہ گاہوں کا رخ کررہے ہیں۔ ایک تاجر نے نیویارک سے دور ایک محفوظ مکان کرائے پر لیا ہے جس کا معاوضہ 30 لاکھ ڈالر یعنی 30 کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔

نیویارک میں ٹیکسٹائل سے وابستہ ارب پتی نے نیویارک سے دو گھنٹے کی مسافت پر لانگ آئی لینڈ میں ایک شاندار گھر کرائے پر لیا ہے جہاں امیر افراد چھٹیاں گزارنے آتے ہیں۔ اگرچہ یہ علاقہ بھی کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ نہیں لیکن یہاں وسیع لان ہے جہاں وہ چھپ کر رہ سکتے ہیں اور اس قصبے کا نام برج ہیمپٹن ہے جہاں ایک بہت بڑے گھر میں وہ اس سال ستمبر تک رہیں گے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مین ہیٹن میں گھر تک محصور ان کے اہلِ خانہ شدید اکتاہٹ محسوس کررہے ہیں اور وہ شہر سے باہر نکلنا چاہتے ہیں جہاں تیزی سے اموات ہورہی ہیں۔ نئے گھر 10 کمرے ہیں، 15 باتھ روم ہیں اور ساتھ ہی بہت وسیع لان اور سوئمنگ پول بھی ہے۔اس کے علاوہ یہاں ٹینس کورٹ، کتب خانہ، گرم حمام، باؤلنگ کا کمرہ، نائٹ کلب، 10 سیٹ والا فلم تھیئڑ، اور اطراف میں 11 ایکڑ زمین بھی موجود ہے۔ یہاں جے زی اور جسٹن بیبر جیسے لوگ بھی قیام کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ نیویارک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے اور اب تک 10 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس طرح پوری دنیا میں کووڈ 19 سے مرنے والے افراد کے پانچ فیصد کا تعلق نیویارک سے ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…