سمبڑیال( آن لائن)ڈپٹی ڈی ایچ اوتحصیل سمبڑیال ڈاکٹر زاہد منیر رانا نے کہا ہے کہ تحصیل سمبڑیال میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا،تحصیل بھر میں مجموعی طورپر 167مشتبہ افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد 19 افراد میں ٹیسٹ مثبت 140 میں نیگٹیواور 8افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ کاانتظار ہے جبکہ متاثرہ لوگوں کو علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ میں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے
ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے مزید کہا کہ کرونا وائرس میں مبتلا متاثر ہونے والے مختلف بیرون ممالک سے آئے تھے اوراگلے چند روز کے دورا ن مزید 50سے60 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر زاہد منیر رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کو اس خطرناک بیماری سے بچائو کے لیے گھروں میں رہنا چاہیے بیرون ممالک سے آنے والے افراد سے نفرت نہیں کرنا چاہیے بلکہ کرونا وائرس کی مہلک وباء سے حفاظتی اقدامات کے تحت بچائو کے حوالے سے سماجی میل جول سے پرہیز کرنا چاہیے ۔