بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

کورونا کے باعث کوما میں جانے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش بچے کا جب خاتون نے سنا تو کیا ردعمل دیا؟ ڈاکٹر ز بھی حیران رہ گئے

datetime 14  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن (این این آئی)کورونا وائرس کی وجہ سے دوران علاج کوما میں جانے والی امریکی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی جس کے بعد وہ ہوش میں بھی آگئیں۔برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر وینکوور کی خاتون کے ہاں کوما کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوما میں جانے والی خاتون بچے کو جنم دینے کے کچھ دن بعد ہوش میں آگئیں

اور انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں آن لائن شرکت کی، جہاں انہوں نے پنے منفرد تجربے سے متعلق جذبات کا اظہار کیا۔خاتون نے بتایا کہ گزشتہ ماہ مارچ کے آخر میں ان کی طبعیت خراب ہوگئی تو انہیں ہسپتال لایا گیا، جہاں ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ بدقسمتی سے مثبت آیا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں ہی رکھا گیا۔خاتون نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل صحت مند تھیں اور ان کے کسی بھی رشتہ دار کو ان کے اچانک بیمار ہونے کی امید نہیں تھی اور نہ ہی کسی کو یہ توقع تھی کہ وہ کوما میں بھی جا سکتی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ کوما میں مبتلا ہونے کے وقت وہ حمل کے 33 ویں ہفتے میں تھیں اور جب وہ کچھ دن قبل ہوش میں آئیں تو انہیں بتایا گیا کہ انہوں نے کوما کے دوران بچے کو جنم دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کو 30 مارچ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور اگلے ہی دن وہ کوما میں چلی گئیں جب کہ یکم اپریل کو کوما کی حالت میں ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ بچے کی پیدائش کے 5 دن بعد 6 اپریل کو خاتون کوما سے باہر آئیں تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے تو وہ جان کر بہت خوش ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 33 سالہ خاتون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش تھی، اس سے قبل بھی ایک بچے کی ماں یں۔خاتون کے ہاں کوما کی حالت میں بچے کی پیدائش اور بعد ازاں خاتون کے ہوش میں آنے اور ان کے صحت مند ہونے پر ان کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور اس سارے عمل کو معجزے سے تشبیہ دی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…