بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی سائنسدان کے لیے بین الاقوامی اعزاز دنیا صلاحیتوں کی معترف ، کس کام میں پاکستانی معروف سائنسدان کو اعلی ترین چینی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کوبائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میںچائینز اکیڈمی آف سائینسز کی جانب سے ’’ممتاز سائنسدان‘‘(Distinguished Scientist) کا اعلیٰ چینی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے

ترجمان کے مطابق پروفیسر اقبال چوہدری کو یہ اعلیٰ چینی ایوارڈ نہ صرف بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے بلکہ چینی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے مضبوط تعلیمی و تحقیقی روابط قائم کرنے کے اعتراف میں بھی دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری نے آرگینک اور بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں ان کی تقریباً1355سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں، امریکہ اور یورپ میں انکی تحریرو ادارت کردہ73کتب اور کتب میں40 چیپٹر شائع ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ67 انٹرنیشنل اور یو ایس پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔ مزیدبرآں ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کیمیاء سے متعلق متعدد غیرملکی کتب و جرائد کے مدیر ہیں جبکہ ان کے سائنسی کام کو27 ہزار مرتبہ بطور حوالہ پیش کیا گیا ہے ان کے زیر نگرانی94طالبعلم پی ایچ ڈی مکمل کرچکے ہیں،بین الاقوامی اعزازات کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ پروفیسراقبال چوہدری کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز، ستارۂ امتیازاور ہلالِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے، نائجیریا میں ایک تحقیقی ادارہ بھی پروفیسر اقبال چوہدری کے نام سے منسوب ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری وزیراعظم پاکستان کی زیرِ نگرانی قومی کمیشن برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے رکن بھی ہیں۔ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور سرپرستِ اعلیٰ بین الاقوامی مرکز پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے پروفیسر اقبال چوہدری کو انکی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے نہ صرف جامعہ کراچی بلکہ پوری قوم کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…