جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

مثالی پولیس کے مثالی اہلکار نے مستحقین سے رقم بٹورنا شروع کر دی پیسے نہ دینے کی صورت میںکونسا مقدمہ درج کیا جائےگا ؟ سنگین دھمکیاں

datetime 14  اپریل‬‮  2020 |

ہری پور(آن لائن) مثالی پولیس کے مثالی اہلکار نے مستحقین سے رقم بٹورنا شروع کر دی دس ہزار روپے نہ دینے پر منشیات کے مقدمہ کی سنگین نتائج کی دھمکیاں مذکورہ اہلکار کو تین مرتبہ معطل کیا جا چکا ہے پولیس زرائع متاثرہ شہری نے ڈی پی او ہری پور سے کاروائی کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور کے رہائشی غریب شریف النفس شہری اپنی فیملی کو گھر چھوڑ کر واپس سرائع صالح جا رہا تھا کہ

تھانہ سرائع صالح مین تعینات پولیس رائیڈر ظہیر نے شہری کو تلاشی کے بہانے روک کر پوچھ گچھ کی اور دس ہزار روپے کی رقم کامطالبہ کیا اور شہری کی جیب سے پانچ ہزار روپے کی رقم نکال کر دوسرے قسط اگلے دن پہنچانے کا کہا دوسری قسط نہ دینے پر سنگین تنائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ منشیات کے مقدمہ میں پھنسوانے کا کہا زرئع نے بتایا ہے کہپولیس ایف آر پی ملازم ظہیر تھانہ سرائے صالح میں تعینات ہی نہیں ہے غیر قانونی طریقے سے وردی پہنچ کر شہریوں کو حراساں کر رہا ہے بلکہ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کا کار خاص ہے جو اس وقت پولیس لائن میں ڈیوٹی پر ہونے کے باوجود ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کی ایما پر آئے روز تھانہ سرائے صالح کی حدود میں جا کر بے گناہ لوگوں کو پکڑ کر انھیں تھانہ سرائے صالح لے جا کر یا اپنی پرائیویٹ رہائش گاہ پر لے جا کر ان سے رقم وصول کر کے ان کو چھوڑ دیتا ہے اور پھر ان سے باقاعدہ ہفتہ وصول کرتا ہے ایف آر پی ملازم ظہیر کے خلاف پہلے بھی کئی شکایات موجود ہیں اور کئی بار یہ نوکری سے معطل بھی ہوچکا ہے جی ٹی روڈ آفاق ہوٹل کے قریب بھی مذکورہ اہلکار نے کچھ عرصہ قبل نشے کی حالت میں دو بندوں پر گاڑی چڑھائی تھی جس سے ایک خاتون کو گاڑی کے نیچے روند ڈالا تھا جس سے خاتون شدید زخمی ہوگی تھی متعدد بار منشیات کے کیس میں پکڑا بھی گیا اور اب منشیات کا گروہ بناکر منشیات کی فروخت میں ملوث پایا گیا ہے ان کیسوں میں نوکری سے معطل بھی ہوا چند روز قبل پشاور سے ہری پور آتے ہوئے اینٹ نارکوٹکس فورس نے بھی موصوف سے ایک کلو سے کے قریب منشیات برآمد کی اور پولیس ملازم کا خیال کرتے ہوئے اسے ایک ٹرک پر بٹھا کر واپس ہری پور بھیجاتھا متاثرہ شہری نے فرض شناس ڈی پی او ہری پور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…