وفاقی حکومت نے پنشنرز کی پنشن سے متعلق اہم ترین فیصلہ سنا دیا

14  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روڈ میپ لانے جارہے ہیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون لایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی وی جیو کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال اور کورونا وائرس کے حوالے سے غور کیا گیا

اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ضروری میڈیکل سامان پر ٹیکس کی چھوٹ اور مرغزار چڑیا گھر کا انتظام وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ مؤخر کردیا گیا۔ خیال رہے کہ 12 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔21 فروری 2020 کو ای او بی آئی بورڈ نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہونا تھا۔ای او بی آئی بورڈ نے ماہانہ پنشن 8500 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام میرٹ کی بنیاد پر شروع کیا گیا جبکہ کابینہ ارکان نے حلقوں میں رقوم کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس عزم کودہرایا کہ عوام کے دکھوں کے مداوے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کی کوشوں کو سراہا۔معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ایک روڈ میپ لانے جارہے ہیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون لایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…