پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اور اسفندر یار ولی سیاست سے نا بلد ہیں ,بیگم نسیم ولی

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسفندر یار ولی کو سیاست ہی نہیں آتی انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔ بیگم نسیم ولی خان کا کہنا تھا میں باچا خان کی سیاست کی مرید ہوں میں نے اپنی سیاسی زندگی میں پیسہ نہیں بنایا مجھے دکھ ہے کہ باچا خان کی قوت دو حصوں میں بٹ گئی ہے میں چاہتی ہوں کہ اے این پی کے مابین تمام خلفشار دور کیا جائے جبکہ اسفندر یار ولی مجھے برا بھلا کہتے ہیں مجھے اپنی ماں نہیں مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولی خان مرحوم نے صوبے کا نام خیبر اور اباسین رکھنے کی تجویز مسترد کر دی تھی ولی خان صوبے کا نام صرف پختونخوا رکھنے پر بضد تھے جبکہ اسفندر یار ولی نے صوبے کا نام خیبرپختونخوا رکھ دیا انہوں نے کہا کہ اسفندر یار ولی نے ان جگہوں پر قدم نہیں رکھا جہاں سے سیاست سیکھنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ اعظم ہوتی کرپٹ تھا اگر معلومات ہوتی تو ان کا ساتھ چھوڑ دیتی۔ ان کا کہنا تھا کراچی کا 12 مئی کا واقعہ جس میں 120 پختون مارے گئے تھے اس پر اسفندر یار ولی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ڈیل کر دی میں بھی نائن زیرو پر امن کا پیغام لے گئی تھی ایم کیو ایم امن کا درس دے رہے تھے اس لئے میں بھی امن کی خاطر چلی گئی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…