گجرات (این این آئی) ضلع گجرات کے شہر جلالپور جٹاں کے نواحی گائوں چوپالہ میں گزشتہ روز طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے میجر عمر فاروق کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔شہید میجر کی نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی افراد سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔شہید میجر عمر فاروق وڑائچ کی تدفین کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ،
قبر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی۔شہید میجر عمر فاروق وڑائچ گوجرانوالہ کینٹ میں 125 لانگ کورس فلائٹ انسٹرکٹر تعینات تھے۔گزشتہ روز ان کا تربیتی طیارہ دوران پرواز اپنے ہی گاو?ں چوپالہ میں گرا، حادثے میں میجر عمر فاروق اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوئے تھے۔شہید میجرعمر فاروق کو رواں برس 23 مارچ کو میجر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔