اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اب تک مریضوں کی تعداد 5812، ہلاکتوں کی تعداد 100ہو گئی جبکہ صحت یاب ہونیوالے والے افراد کی تعداد بھی 13سو سے زائد ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اسد علی طور نے
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے نائب قاصد کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ، چیف جسٹس خود بھی عدالت نہیں آئے جس وجہ سے بینچ ٹوٹ گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ابھی تک موصول نہیں ہوئی جس کے باعث انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔
#BREAKING: Team of 2 doctors Khurram & Yasir with 3 paramedics arrived #SupremeCourt for test of 20 members in the staff of #CJP #JusticeGulzarAhmed after his naib qasid Ehsan found #Corona positive and quarantine at poly clinic. CJP didn’t come SC today and his bench is delisted
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) April 14, 2020