کراچی(این این آئی)کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے متعلق ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ کی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے متاثر ہونے والے 64 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے کم ہے۔
ایک سے 9 سال کی عمرکے 68 بچے بھی کورونا وائرس متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10 سے 19 سال کی عمرکے 103 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے اس کے علاوہ 20 سے 29 سال کی عمر کے 269 نوجوان کورونا وائرس کا شکار ہیں ، 30سے 39 سال کے 267 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ کی رپورٹ کے مطابق 40سے 49 سال کے 191 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور 50 سے 59 سال کے 164 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 60 سے 69 کے 135 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں اور 70 سال سے زائد عمرکے 129 افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے۔رپورٹ کے مطابق اب تک 926 مرد اور 400 خواتین کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5415 تک پہنچ گئی۔