کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو کچھ دن کورنٹائن کی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ کے اپنے کابینہ ممبران انکی پریس کانفرنس کو سنجیدہ نہیں لیتے
وفاق پر الزمات لگانے سے کورونا کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی پی پی سندھ میں کرپشن کے سواء ہر سطح پر ناکام نظر آرہی ہے لاک ڈاؤن میں ناکام صوبائی پالیسی پر اب وفاق پر الزام تراشی کی جارہی ہے اگر وفاق مدد نہ کرتا تو سندھ حکومت کی حیثیت ایک کٹ خریدنے جتنے بھی نہیں میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں رکن سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا وزیر اعلیٰ اپنے تحفظات ٹی وی کی بجاء وزیراعظم کو پیش کریں وزیر اعلیٰ کو احساس پروگرام صوبے میں خود مانیٹر کرنا چاہیے تھا افسوس احساس پروگرام پر تصویریں تو لگائی جارہی ہیں مگر انتظام نہیں کیے جارہے ہیں بغیر پالیسی کے لاک ڈاؤن کے نتائج خودکشیوں سے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اگر سندھ کی عوام سندھ حکومت سے نجات چاہتی ہے تو وہ عوام کا اچھا فیصلہ ہے وزیر اعلیٰ صاحب جھوٹ پر مبنی لیکچر اب عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے سندھ حکومت اگر کچھ کرنہیں سکتی تو بیان بازیاں بھی نہ کرے کرونا کی موجیں کسی بھی وقت طوفان کا برپاء کرسکتی ہیں سندھ حکومت سیاسی دوکان کو چمکانے سے بہتر ہے ملکی سلامتی کو مقدم رکھے۔