اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے دو بہن ، بھائی میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکل آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتال کےذرائع نے بتایا ہے کہ بچوں نے بتایا کہ کرونا وائرس والد سے منتقل ہوا جبکہ ان کی والدہ کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل بچوں کے والد کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تھا جس مثبت آیا تھا جسے کے بعد ان کی فیملی کا ٹیسٹ بھی کیا گیا تو دونوں بچوں کا مثبت جبکہ والدہ کا منفی ٹیسٹ آیا ہے ۔ بچوں کا کرونا کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر جب میڈیکل ٹیمیں بچوں کو
لینے ان کے گھر راوی ٹاون پہنچیں تو بچوں کی والدہ کی جانب سے انہیں تیار کیا گیا اور ان کو قرآن پاک بھی تھمایا گیا۔ تاہم جب میڈیکل کی ٹیمیں بچوں کو ایمبولینس میں لے کر چلڈرن ہسپتال کی جانب روانہ ہونے لگیں تو والدہ نے روتے ہوئے استدعا کی کہ میرے بچوں کو نہ لے جایا جائے۔صحت حکام نے بتایا کہ جب تک بچوں کا آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا تب تک والدین کو ان سے ملنے نہیں دیا جائے گا ۔ بچوں کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔