اسلام آباد(نیوزڈیسک )بے دھیانی میں کسی بچے یا بڑے کے لئے بال پین کا ڈھکنا نگل لینا کوئی عجیب بات نہیں اور یقینا یہ خطرناک بات ہے لیکن بال پین کا ڈھکنا خاص طور پر اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ انسانی جان بچانے میں معاون ثابت ہو سکتاہے۔
ڈھکنے کے سر کو خاص طور پر کھوکھلا بنایا جاتا ہے تا کہ اگر کوئی اسے نگل بھی لے تو اس میں اس قدر آکسیجن موجود ہو کہ مدد پہنچنے تک متاثرہ شخص زندہ رہے۔ اگر ڈھکنا کھوکھلا نہ ہو تو اسے نگلنے کی صورت میں فوری طور پر دم گھٹنے سے موت ہو جائے۔ اس سٹینڈرڈ ڈیزائن کو تمام قلم ساز کمپنیاں اختیار کرتی ہیں اور برٹش سٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ نے اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ اسی نکتے کو مد نظر رکھتے ہوئے لالی پاپ کی ڈنڈی کو بھی کھوکھلا بنایا جاتا ہے تا کہ اگر اسے نگل لیا جائے تو فوری دم گھٹنے سے بچا جا سکے۔