کراچی(این این آئی) کرونا وائرس کے پھیلا کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کراچی کی 57 یونین کونسلوں کو حساس قرار دے دیا ہے۔کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے حساس قرار دیئے جانے والی 57 یونین کونسلوں میں گلشن اقبال کی11یوسیز،جمشید ٹائون کی 8 یونین کونسلز،شاہ فیصل کالونی کی 5 یونین کونسلز کوحساس قرار
دیاگیاہے۔اسی طرح بن قاسم کی 2 یونین کونسلز،ملیر کی 2 یونین کونسلزاورکرونا وائرس کے حوالے سے گلبرگ کی 4 یونین کونسلزکو حساس قراردیاگیاہے۔محکمہ صحت کے مطابق لیاقت آباد کی2یونین کونسلز،نارتھ ناظم آباد کی 5 یونین کونسلز،نارتھ کراچی کی 3 یونین کونسلز،اورنگی ٹائون کی 3 یونین کونسلزاورصدر ٹائون کی 8 یوسیز کوحساس قراردیاگیاہے۔