ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز لیکن عوام کیلے ایک اچھی خبر آگئی کرونا وائرس کے صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی‎

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے باعث ملک میں بھر اب تک تعداد 5ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 88تک پہنچ گئی ہیں ۔ پاکستانیوں میں جہاں کرونا وائرس کا خوف بڑھتا جارہا رہا ہے وہیں ان کےخوف کو کم کرنے کیلئے اچھی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جہاں کرونا کیسز میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے کہ وہیں صحت یاب ہونیوالے

افراد کی تعداد میں بھی شاندار اضافہ دیکھنے کو آیا ہے ۔ پاکستانی عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اس وقت ملک میں کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد 1026ہو گئی ہے ۔ سب سے زیادہ مریض سندھ میں صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں بھی صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد میں تیزی کیساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اور کنٹرول سنٹر کے مطابق سندھ سے 371 ، پنجاب سے 258 ، خیبرپختونخواہ سے 142، گلگت بلتستان سے 146، بلوچستان سے 95 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 13 جبکہ آزاد کشمیر سے ایک مریض صحت یاب ہوا ہے۔اس وقت پاکستان میں 3926 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ اموات کی تعداد 86 ہوچکی ہے۔جبکہ اموات کی شرح 1.15 فیصد اور صحتیابی کی شرح 20 فیصد ہے۔اگر دنیا کی طرف دیکھا جائے تو اللہ پاک کے فضل و کرم سے پاکستان میں مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں کی تعداد کافی کم ہے ۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں مستحق اور غریب افراد میں امدادی سامان اور نقد رقم کی فراہمی زور وں سے جاری ہے ۔ وزیراعظم نے 144ارب روپے مختص کیے ہیں جو دو ہفتوں میں مستحق افراد تک پہنچ جائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…