جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

سندھ حکومت کی جانب سے مستحقین کو ایکسپائرڈ راشن فراہم کرنے کا انکشاف مستحق افراد کو ناقص کوالٹی کا راشن فراہم کیا جانے والا سامان کتنے برسوں پہلے ناقابل استعمال ہو چکا تھا ؟ رپورٹ میں انتہائی افسوسناک انکشافات سامنے آگئے

datetime 12  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت سندھ کی طرف سے مستحق افراد میں ایکسپائر راشن تقسیم کیا جانے لگا ۔ تفصیلت کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے مستحق اور غریب افراد میںمعیاد ختم شدہ راشن فراہم کرنے کا انکشاف ہواہے ۔ انکشاف ٹھٹھہ کے رہائشیوں کی طرف سے کیا گیا ، اہل علاقہ کی جاب سے کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کر دہ راشن کھانے سے ہمارے بچوں کی طبعیت بگڑ گئی ہے

اس بارے میں پولیس کو بتایا لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی کوئی درخواست درج کی ہے ۔ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کی رپورٹ نے کہا ہے کہ راشن بیگز نجی ٹھیکیدار نےدیئے تھے جو تمام تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کے تحت یوسی چیئرمینز کو فراہم کیےگئے ہیں ،ان بیگز کی تقسیم شروع کی گئی تو ان میں نہ صرف ناقص سامان کی موجودگی بلکہ ان میں کم وزن کی شکایات بھی سامنے آئیں۔موجود دستاویزات کے مطابق اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کو نجی ٹھیکدار کی جانب سے فراہم کیے گئے راشن کے بیگز ایک تو مذکورہ وزن سے کم ہیں دوسرا انکی قیمت بھی مارکیٹ میں دستیاب وزن اور قیمت سے 179 کم ہے جبکہ بیگز میں موجود اشیاء بھی برسوں پہلے اپنی مدت پوری کر چکی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لیاقت کلہوڑو کو جب فراہم کیے گئے راشن بیگز میں وزن اور ایکسپائرڈ اشیاء خورونوش کی شکایت موصول ہوئی تو انہوں نے محکمہ خوراک اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کے عملداروں کے ساتھ مل کر اس معاملے کی انکوائری کی تو راشن بیگز میں موجود سامان ایکسپائرڈ پایا گیا۔کھانا پکانے کا تیل اور چائے کی پتی اور راشن بیگز میں موجود دیگر سامان برسوں پہلے ایکسپائر ہو چکے تھے جو پیک کرکے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا تھا۔ مستحق افراد میں تقسیم کیا جانے والا راشن سال 2002، 2006 اور 2008 سے ناقابل استعمال ہو چکا تھا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…