اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کی تحقیق کے مطابق کرونا وائرس اسٹیل اور پلاسٹ کی تہہ پر 4 دن تک جبکہ فیس ماسک کی بیرونی پہلی سطح پر ایک ہفتے سے زیادہ زندہ رہ سکتا ہے۔ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں کرونا وائرس سے
متعلق تحقیق کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ 19 یعنی کورونا وائرس پلاسٹ اور اسٹین لیس اسٹیل پر چار دن جب کہ فیس ماسک کی پہلی تہہ پر یہ ایک ہفتے تک موجود رہ سکتا ہے۔نئی تحقیق نے کہا ہے کہ اس وائرس سے بچائو کیلئے گھروں میںجراثیم کش محلول بلیچ یا صابن سمیت پانی سے دھو کر مارا جا سکتا ہے ۔