اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ پیسہ ضائع کرنے کی بجائے مفت ٹیسٹ کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کٹس کی
بیشتر سرکاری ہسپتالوں میں عدم دستیابی ہے۔ بیروزگاری کا شکارغریب عوام 5000 سے 8000 روپے فی کس پرائیویٹ کورونا ٹیسٹ کروائیں یا بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلائیں؟ انہوں نے کہا کہ بے جا پیسہ ضائع کرنے کے بجائے حکومت غریب عوام کو فوراً مفت کورونا ٹیسٹ کی سہولت دے۔
کورونا ٹیسٹ کٹس کی بیشتر سرکاری ہسپتالوں میں عدم دستیابی۔ بے روزگاری کاشکارغریب عوام 5000 سے 8000 روپے فی کس کاپرائیویٹ کورونا ٹیسٹ کروائیں یابچوں کو دو وقت کی روٹی کھلائیں؟ بے جا پیسہ ضائع کرنے کے بجائے حکومت غریب عوام کوفوراً مفت کورونا ٹیسٹ کی سہولت دے۔#Covid_19
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) April 11, 2020