جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بے حسی کی انتہا ہو گئی، اوکاڑہ میں آٹے میں جانوروں کے چارے کی ملاوٹ کا انکشاف، غریب اور مستحقین میں تقسیم کرنے کے لئے خریدے گئے آٹے میں ملاوٹ سامنے آ گئی

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی کیفیت ہے اور دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ دو وقت کے راشن کے لئے مجبور ہو چکا ہے، ایسے میں مخیر حضرات بھی میدان میں ہیں اور وہ غریب اور نادار لوگوں کی مدد کے لئے پیش پیش ہیں، اوکاڑہ میں ایک شخص نے مستحقین میں تقسیم کرنے کے لئے آٹا خریدا، جب آٹے کا ایک تھیلا کھولا گیا تو اس میں آٹے میں جانوروں کو دیے جانے والا چارہ کی ملاوٹ کی گئی تھی۔ اس شخص نے ایک مقامی مل سے یہ آٹا خریدا تھا،

باقی تھیلے بھی کھولے گئے جن میں بھی ملاوٹ پائی گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صرف سات آٹھ تھیلے ایسے تھے جن میں ملاوٹ نہیں تھی لیکن باقی سب ملاوٹ زدہ تھے۔ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع کر دی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ بے حسی کی انتہاء کرتے ہوئے یہ افسوسناک کام کیا گیا ہے اور کوئی خدا خوفی نہیں کی گئی کہ لوگ کرونا وائرس کاشکار ہو رہے ہیں بس مقصد صرف پیسہ بنانا ہے باقی جائیں جہنم میں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…