حامد میر نے سندھ کی فوٹیج کو پنجاب کی فوٹیج بنا کر پیش کردیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا “پنجاب پولیس کی وردی تبدیل ہو چکی ہے ، شہباز گل نے انہیں کیا کہا جس پر سینئر اینکر کو وضاحت کرنا پڑ گئی

11  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس کی فوٹیج کو پنجاب پولیس بنا کر پیش کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میرنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو اور پیغام شیئرکیا جس میں انہوں نے سندھ پولیس کی فوٹیج کو پنجاب پولیس بنا کر پیش کیا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی یہ فوٹیج ملتان کی جہاں احساس پروگرام کی رقوم تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جان بحق ہوئی ۔

جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سندھ پولیس کی وردی کو پنجاب پولیس کی وردی بتانے پر بے نقاب کیا گیا ۔ سینئر صحافی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ’’ملتان میں احساس پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگی کے دوران بھگدڑ سے خاتون کی ہلاکت، کراچی میں درجنوں نمازیوں کا خاتون ایس ایچ او پر حملہ اور امداد کے لئے جگہ جگہ ہجوم اکٹھا ہوناافسوسناک ہے عوام اپنی بربادی کو دعوت مت دیں امداد ضرور لیں اور دیں لیکن امداد کے نام پر وبا نہ پھیلائیں‘‘۔حامد میر کا بیان سوشل میڈیا پر آنے کے بعد شہباز گل نے انہیں تصحیح کرواتے ہوئے بتایا کہ محترم میر صاحب ! یہ سندھ کی فوٹیج ہے ملتان پولیس کی وردی تبدیل ہو چکی ہے ۔ شہباز گل کا پیغام سامنے آنے کے بعد حامد میر نے لکھا کہ’’ جناب میری ٹوئٹ کو ذرا غور سے پڑھ لیں میں نے کہیں نہیں کہا کہ یہ پنجاب پولیس ہے ایک عمومی بات کی ہے ملتان کے ساتھ ساتھ کراچی کے واقعے کا بھی ذکر کیا ہے اور گذارش کی ہے کہ ہجوم سے گریز کریں لیکن آپ اصل پیغام پر توجہ دینے کی بجائے سندھ اور پنجاب کی بحث میں چلے گئے‘‘۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…