پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کی 11 یونین کونسلز کو سیل کرنے کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطیوں کا انکشاف، اچانک لاک ڈاؤن سے علاقوں میں افراتفری،7 لاکھ کی آبادی میں تشویش پھیل گئی

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی 11 یونین کونسلز کو کرونا وائرس کی وجہ سے سیل کرنے کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے نوٹیفیکیشن میں غلطیوں کی نشاندہی کی ہے، نوٹیفکیشن میں 11 میں سے 9 یونین کونسلز کے نمبر غلط درج ہیں جبکہ گیارہ میں سے ایک یونین کونسل کا نام نئی فہرست میں شامل ہی نہیں۔ یونین کونسلز کے نمبر غلط جاری ہونے سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے،

گیلانی ریلوے اسٹیشن یوسی 22 کا حصہ ہے لیکن نوٹیفکیشن میں گیلانی ریلوے اسٹیشن کو یوسی 6 ظاہر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈالمیا کا علاقہ یوسی 23 میں ہے، نوٹیفکیشن میں اسے یوسی 7 ظاہر کیا گیا، جمالی کالونی یوسی 24میں ہے،جبکہ اسے یوسی 8 میں ظاہر کیا گیا ہے۔ گلشن ٹو یوسی 25کا حصہ ہے جبکہ یوسی 9کاحصہ بنادیاگیا ہے، پہلوان گوٹھ یوسی 27میں ہے جبکہ نوٹیفکیشن میں یوسی 10ظاہر کیا گیاہے،گلزار ہجری یوسی 29میں ہے جسے یوسی 12کا حصہ بنا دیا گیاہے، اس کے علاوہ صفورا یوسی 30 کا حصہ ہے جبکہ نوٹیفکیشن میں یوسی 13کا علاقہ ظاہر کیا گیا ہے،جیکب لائن یوسی 10میں ہے،اسے یوسی 9 بتایا گیا ہے اور جمشید کوارٹریوسی 13میں ہے اور اسے یوسی 10کا حصہ بتایا گیا ہے۔ چیئرمین ضلعی شرقی معید انور کا کہنا ہے کہ اچانک لاک ڈاؤن سے علاقوں میں افرا تفری پھیل گئی ہے، معید انور کا کہنا ہے کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ان علاقوں کو کب تک سیل رکھا جائے گا، لوگوں کو اس فیصلے سے متعلق صحیح معلومات ہی نہیں، لوگوں کو پہلے بتا دیا جاتا تووہ اپنی تیاری کرکے رکھتے،نوٹیفیکیشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ غلطیوں کی درستگی کرکے دوبارہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ان یوسیز کی آبادی تقریباً 7 لاکھ ہے اور یہاں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں 12 یوسیز کہا تھا لیکن 11 یوسیز کو سیل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…