اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے کورونا وائرس اور ممکنہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے تجاویز پیش کردیں۔ ایک بیان میں رہنما پی پی نیربخاری نے کہاکہ موجودی صورتحال میں معاشی اور طبی بحران شدید ہوسکتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بحران سے نمٹنا کسی ایک حکومت یا شخصیت کے بس کی بات نہیں ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی فکر کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگی۔