اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

ملک بھر میں یکدم کرونا وائرس سے 7ہلاکتیں، جانتے ہیں مرنیوالوں کی تعداد کہاں سے کہاں تک جا پہنچی؟

datetime 11  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4897تک پہنچ گئی۔78افراد جان سے گئے ، رپورٹ کے مطابق سندھ میں اب تک 1318، پنجاب 2336، بلوچستان 220، خیبر پختونخوا میں 656، اسلام آباد118، گلگت بلتستان 215جبکہ آزاد کشمیر میں 34کیسز کنفرم ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاہے کہ ادارہ تمام صوبوں کو سامان فراہم کر رہا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کا خصوصی جہاز چین سے امدادی سامان لے کر ہفتہ کی صبح پاکستان پہنچ گیا ہے اور گزشتہ روز بھی بیجنگ سے امدادی سامان لے کر ایک جہاز آیا تھا۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ چین میں پاکستانی مشنزکورونا سے لڑائی میں حکومت اور این ڈی ایم اے کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، تمام امدادی سامان این ڈی ایم اے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سامان وفاقی حکومت کے ذرائع سے لیا گیا ہے اور سامان کی خریداری میں کوئی صوبائی فنڈ استعمال نہیں ہوا، چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے 11 آرمی لیبارٹیز میں بھی ٹیسٹنگ کی سہولت دی ہے، ملک میں 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے، پاکستان میں 75 دن تک ٹیسٹنگ کی سہولت اس وقت موجود ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام صوبوں کو سامان فراہم کر رہا ہے، خیبر پختونخوا کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو سامان پہنچ چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…