اسلام آباد ( آن لائن )چین میں مقیم پاکستانی طلبا نے اپنے ہم وطنوں سے استدعا کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔پاکستانی طلبا کا کہنا ہے کہ ووہان میں لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس پر قابو پایا گیا ہے، پاکستان کے لوگ بھی ووہان کے لاک ڈاؤن سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
چین کے صوبے ہوبے میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ووہان میں موجود ہزاروں پاکستانی واپس اپنے ملک آنے کے منتظر ہیں۔پاکستانی طلبا کا اس بابت کہنا ہے کہ اگر ہمیں کمرشل فلائٹ مل جاتی ہے تو پاکستان جانا پسند کریں گے۔