پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کی جانب سے کبھی ہاں کبھی ناں، وفاقی حکومت نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمدات پر دوبارہ پابندی عائد کر دی

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی حکومت نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمدات پر دوبارہ پابندی عائد کردی۔وزارت تجارت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا یوں ایک ہفتے کے دوران مذکورہ ادویات کی برآمدات پر پابندی لگانے، ختم کرنے اور دوبارہ لگانے کے 3 نوٹفکیشن جاری کیے جاچکے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق قومی رابطہ کمیٹی کی ہدایات پر کیا گیا جو تا حکمِ ثانی جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں برآمدات سے روکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔اس سے قبل وزارت تجارت نے 3 اپریل کو انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی تاہم 6 اپریل کو ایک اور نوٹیفکیشن جاری کر کے اس پابندی کا خاتمہ کردیا گیا تھا۔تاہم یہ فیصلہ بھی 3 سے زائد برقرار نہ رہ سکا اور 9 اپریل کو ایک اور نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے دوبارہ انسدادِ ملیریا دواؤں کو برآمد کرنے سے روک دیا گیا۔واضح رہے کہ کووِڈ-19 کے علاج کے کوئی باقاعدہ دوا اب تک سامنے نہیں آسکی البتہ مختلف رپورٹس میں ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے اچھے نتائج کا دعویٰ سامنے آیاتھا۔مذکورہ دعوے کو اس وقت شہرت ملی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ایک دوا کلورو کوئن کے استعمال کو موثر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایف ڈی اے نے اس دوا کی منظوری دے دی ہے تاہم ایف ڈی اے نے ان کی اس بات کی تردید کردی تھی۔بعدازں پاکستان میں بھی اس جانب توجہ دی گئی اور حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے امراض کے لیے کلوروکوئن کے استعمال کے حوالے سے حتمی رائے بنانے کے لیے ماہرین کی ٹیم کی تشکیل دے دی تھی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…