بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے لاک ڈائون کے خاتمے کی حکمت عملی نہ دی تو تاجر ازخود مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ سینٹرز کھولنا شروع کر دیں گے،حیرت انگیز اعلان کر دیا گیا

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن ) صدر پرنٹنگ پریس یونین حاجی شفیق اور جنرل سیکرٹری عبدالمنان شاہد نے کہا ہے کہ پرنٹنگ پریس ورکرز کے گھر فاقوں کے ڈیرے، اچانک لاک ڈائون سے کئی لوگوں کے تیار آرڈر کینسل،پیپر مرچنٹ کی کئی پیپر آئیٹم پڑے پڑے خراب ہونے لگیں، پریس مالکان کے پاس ملازموں کو تنخواہ دینے کے بھی پیسے نہیں ان خیالات کا اظہار صدر پرنٹنگ پریس یونین حاجی شفیق نے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مرحلہ وار لاک ڈان کے خاتمے کی حکمت عملی نہ دی تو تاجر ازخود مارکیٹیں،دکانیں اور شاپنگ سینٹرز کھولنا شروع کر دیں گے عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے جزوی لاک ڈان پر ملک بھر کے تاجر معاشی مشکلات کے باوجود عمل پیرا ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت لاک ڈان سے متاثرہ دکانداروں کو دو ماہ کے گیس،بجلی اور ٹیلی فون بل معاف کرنے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت ایک نوٹیفکیشن کے زریعے مالکان کو ماہ اپریل کا کرایہ معاف کرنے کا پابند کرے یا احتیاطی تدابیر کے ساتھ 14اپریل کے بعد صبح 10تا شام 7تک کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ غریب گھروں کا چولہا بجھنے نہ پائے اسی طرح معاشی بحالی کیلئے حکومت تاجروں کو بغیر سود قرضے دینے کا فیصلہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواھیں ادا کر سکیںانہوںنے کہاکہ حکومت لاک ڈان کے دوران انتظامیہ،پولیس،ٹریفک اور ایگل فورس کی عوام کیساتھ ناروا سلوک اور تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کریں صدر پرنٹنگ پریس یونین حاجی شفیق اور جرل سیکرٹری عبدالمنان شاہد نے وزیر اعظم عمران خان سے پرزور اپیل کی ہے کہ 14 اپریل کے بعد صبح 10 بجے سے شام 7بجے تک احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ غریب ملازمین کے گھر کا چولہا جل سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…