راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی سے مزید کورونا کے مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ۔ جمعہ کو ایم ایس آر آئی یو ڈآکٹر خالد رندھاوا اور ان کی ٹیم نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے مریضوں کو ہسپتال سے رخصت کیا۔صحتیاب ہونیوالے مریضوں میں فرح جو کوروناکی تشخیص کے بعد 29مارچ
اور مبین جو 25مارچ کو آر آئی یو میں داخل ہوئے تھے شامل ہیں،ہسپتال میں تمام ڈاکٹرز اور نرسیں انتہائی شفقت اور مہربانی سے پیش آئے،ہسپتال میں قیام کے دوران تمام بہترین سہولیات میسر تھیں۔صحتیاب ہونیوالے مریضوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ عوام کورونا سے بچاؤ کی حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔