اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے نوجوان رکن اسمبلی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ۔ تفصیالت کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں تصدیق کر دی گئی ہے جس کے بعد انہیں رجب طیب اردوان ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کے نوجوان رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کی تصدیق انہوں نے سوشل میڈیا کے پیج پر
ایک جاری پیغام میں کیا ۔ ’’میرے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں سے متعلق لوگ دریافت کر رہے۔ تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ خبر درست ہے، میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس وقت میں رجب طیب اردگان ہسپتال میں داخل ہوں۔ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ میری جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ شکریہ!۔۔ پی ٹی آئی رہنما کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
میرے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں سے متعلق لوگ دریافت کر رہے۔ تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ خبر درست ہے، میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس وقت میں رجب طیب اردگان ہسپتال میں داخل ہوں۔ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ میری جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ شکریہ!
— Salman Naeem (@ShSalmanNaeem) April 10, 2020