اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ٹنڈولکر اور بھارٹی ٹیم کے مداح پر بنگلہ دیش میں حملہ

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر پور (نیوز ڈیسک)لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب سے بڑے مداح سدھیر گوٹم نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں دوسرے ایک روزہ میں ذلت آمیز شکست کے بعد بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ نے اس پر ڈھاکہ میں حملہ کیا۔اپنے جسم کو بھارتی ترنگے سے پینٹ کرنے والے 34 سالہ سدھیر نے بتایا کہ اس پر شائقین کی جانب سے پتھراو¿ کیا گیا جب کہ اس رکشے پر بھی حملہ کیا گیا جس پر وہ سفر کر رہا تھا۔سدھیر نے بتایا کہ مشتعل شائقین نے یہ چلاتے ہوئے رکشے کا تعاقب کیا کہ وہ بھارت سے کوارٹر فائنل میں شکست کا بدلہ لیں گے۔ سدھیر کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی حکام نے مداخلت کرکے انہیں مشتعل ہجوم سے بچایا۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے 19 سالہ فاسٹ باو¿لر مستفیض الرحمن دوسرے میچ میں بھی تباہ کن باو¿لنگ کے ذریعے اپنے ٹیم کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ناقابل شکست برتری دلوائی۔فتح کے ساتھ بنگلہ دیش نے 2017 میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنا جگہ بھی پکی کر لی۔بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا آخری میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…