نیویارک(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووِڈ19سے امریکہ کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیویارک میں وائرس کا زیادہ پھیلا یورپ سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے ہوا۔امریکی اخبار کے مطابق تحقیق کے شریک مصنف ہارم وان بیکل نے بتایا کہ اکثریت واضح طور پر یورپی لوگوں کی ہے۔تاہم اس تحقیق کا ابھی ماہرین کی جانب سے جائزہ لینا باقی ہے جس کے بعد ہی اس کی اشاعت ہو سکے گی۔
نیویارک یونیورسٹی کے گروسمین سکول آف میڈیسن کی ایک علیحدہ ٹیم بھی متاثرین کے ایک مختلف گروہ پر تحقیق کرنے کے باوجود اسی نتیجے پر پہنچی۔یکم فروری کو صدر ٹرمپ نے ان تمام غیر ملکی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی جو چین کا دورہ کر چکے تھے، مگر انھوں نے زیادہ تر یورپی ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی مارچ میں ہی لگانی شروع کی تھی۔