ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز ، سب سے زیادہ اموات کس ملک میں ہوئیں؟صورتحال بدستور تشویشناک

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 88550 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس نے دنیا بھر میں نہ صرف تباہی مچارکھی ہے بلکہ انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے، جان لیوا وائرس سے اب تک 88550 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1519571 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث اب تک سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 17 ہزار 669ہو گئی ہے جب کہ اسپین میں 14 ہزار 792 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس نے سپر پاور امریکا کی چولیں ہلادی ہیں، امریکا میں مسلسل تیسرے روز ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1973 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14797 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں متاثرین کی کل تعداد 431838 ہے۔دوسری جانب فرانس میں 10 ہزار 869 افراد وائرس کے ہاتھوں موت کی وادی میں جا چکے ہیں جب کہ برطانیہ میں بھی اموات 7 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں اور 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بدستور انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔کورونا وائرس کے باعث ایران میں بھی اموات کی تعداد4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، نیدرلینڈز میں کورونا سے 2 ہزار 248، جرمنی میں 2349 جب کہ بیلجیم میں 2040 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ترکی میں بھی وائرس سے 812، سویڈن میں 687، پرتگال میں 380 اور برازیل میں 819 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…