منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

ہیراتھ کا دبدبہ ختم ہونے پر پاکستانی کوچ خوشی سے سرشار

datetime 23  جون‬‮  2015 |

کولمبو(نیوز ڈیسک) ہیراتھ کا دبدبہ ختم ہونے پر پاکستانی کوچ وقار یونس خوشی سے سرشار ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ بیٹسمینوں کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے جنھوں نے گال ٹیسٹ میں سری لنکن اسپنرکا بڑے اعتماد سے سامناکیا، خاص کر سرفراز احمد نے جس اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی اس نے انھیں دباوا سے باہر نہیں انے دیا۔ یاد رہے کہ گال ٹیسٹ میں ہیراتھ صرف ایک وکٹ حاصل کر پائے، گذشتہ سال وہاں منعقدہ میچ میں انھوں نے 9پاکستانی وکٹیں حاصل کر کے میزبان ٹیم کی 9 وکٹ سے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔وقاریونس نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ ہیراتھ ورلڈ کلاس بولر ہیں،انھوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگرٹیموں کے خلاف بھی قابل ذکر بولنگ کی لیکن پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے ہیراتھ کا جس اعتماد سے سامناکیااس پر مجھیں حیرت نہیں ہے کیونکہ میں جانا ہوں کہوہ بیحد باصلاحیت ہیں۔ وقاریونس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی جیت میں منظم بولنگ نے کلیدی کردار ادا کیا۔صرف اسپنرز نے ہی نہیں بلکہ پیسر وہاب ریاض نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کیں۔وقاریونس نے کہاکہ پاکستانی ٹیم گذشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ا? رہی ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ ون ڈے کے مقابلے میں ٹیسٹ سائیڈ زیادہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہر کسی کو اپنی ذمہ داری کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی ٹیم نے چند کیچز گرائے لیکن مجموعی طور پر تینوں شعبوں میں سری لنکا سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…