اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا سے متاثر مریضوں میں وائرس نہ صرف ان کے نظام تنفس کو متاثر کر رہا ہے بلکہ ان کے دل کی صحت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ سائنس میگزین ’’ویب ایم ڈی‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس بنیادی طور پر پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے
لیکن متعدد مریض ایسے ہیں جن میں دل کے مسائل پیدا ہوئے اور حرکت قلب بند ہونے سے ان کی موت واقع ہوئی۔ چین، اٹلی اور امریکا میں اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں جنہیں دیکھ کر امراض قلب کے ماہرین سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس دل کے پٹھوں کو بھی متاثر کرنے والا مرض ہے۔