اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

دبئی میں تجارتی سرگرمیاں کب تک معطل رہیں گی، پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کو بھی اہم ہدایات جاری

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) دبئی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سیروکنے کے لیے تجارتی سرگرمیوں میں جاری عارضی تعطل میں 18 اپریل تک توسیع کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گذشتہ ماہ سے امارت میں تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں اور صرف اشیائے ضروریہ اور ادویہ فروخت کرنے والی سپر مارکیٹیں اور دواخانے کھلے ہیں

جبکہ بار،مال اور تجارتی سرگرمیوں کو جبرا بند کرادیا گیا۔دبئی نے برقی تجارت (ای کامرس(کرنے والے اداروں کو پابندیوں سے مستثنا قرار دے دیا ہے۔ نون اور امازون ایسے ادارے اپناکاروبار جاری رکھ سکتے ہیں اور انھیں دوسرے اداروں کی طرح اجازت نامے حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔دبئی کے محکمہ اقتصادی ترقی نے ایک ٹویٹ میں بھی اس کی وضاحت کی اور کہا کہ ای کامرس کے شعبے کو سپلائی چین سیکٹر کے تحت سرگرمی سمجھا جائے گا۔انھیں اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔دبئی میں ٹرانسپورٹ کے متبادل کے طور پر پیدل چلنے اور سائیکل سواری کو متعارف کرایا گیا ہے لیکن اس کے لیے بھی لوگوں کو اجازت نامہ لینے کی ضرورت ہے۔پولیس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پیدل چلنے یا سائیکل سواری کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی غرض سے ویب سائٹ پر اپنے ناموں اور دیگر تفصیل کا اندراج کریں۔دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ویب سائٹ سے عام لوگ نقل وحرکت کے لیے اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انھیں اشیائے ضروریہ، خوراک اور ادویہ وغیرہ کی خریداری کے لیے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہے۔وہ ہنگامی طبی امداد اور کووِڈ19 کے ٹیسٹ کے لیے بھی جاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…