اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے 34 اضلاع میں سے5ایسے ہیں جن میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہ آیا۔ ان تین اضلاع میں کوہستان ، لوئر کوہستان اور کولائی شامل ہے۔دیگر دو اضلاع ٹانک اور چترال میں کورونا وائرس کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا تاہم مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے۔ حکومت کی جانب سے ضلع ٹانک میں دو اور چترال میں صرف 5 ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبائی حکومت کی جانب
سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آبادی کم ہونے کے باعث ہجوم کم جمع ہوتا ہے۔ ویہی وائرس پھیلنے کے امکانات بھی کم ہیں۔جبکہ دوسری جانب صرف مردان میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 100 ہے۔ صوبائی و زیر صحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ وائرس کے آتے ہی حکومت نے اقدامات کرکے اس کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روکا