کراچی (این این آئی)کراچی میں کورونا کے خلاف ایک اور فرنٹ لائن ہیرو جان کی بازی ہارگیا۔ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا سے لڑتے لڑتے خود شکار ہوئے اور دنیا سے چلے گئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹرعبدالقادر سومرو
کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر دفاع کی فرنٹ لائن ہیں۔مراد علی شاہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اپنے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ وائرس سے لڑنا ہے۔