اسلام آباد(این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد گھروں میں پھسے ہوئے یونیورسٹی کے جاری طلبہ(Continuing students)کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے میٹرک اور ایف اے پروگرام کے داخلوں کی تاریخ میں 15۔اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی ہے
۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ٗ میاں محمد ریاض کے مطابق اِن دونوں پروگرامز کے جاری طلبہ اگلے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اب نئی تاریخ تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔جاری طلبہ کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جاری طلبہ کو آن لائن اپلائی کرنے میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔