ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

بلغم سے فوری نجات کے آسان طریقے

datetime 21  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )بلغم کی وجہ سے ہمارے جسم میں کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن اس سے نجات ممکن ہے ۔آئیے آپ کو بلغم سے فوری نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ قدرتی غذاں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

گرم سوپ
اکثر لوگ مرغی کاسوپ پی کر سمجھتے ہیں کہ یہ بلغم کم کرتا ہے لیکن اگر آپ سبزیوں کا سوپ پئیںتو بلغم سے جلد نجات مل جائے گی۔
ہلدی
ہلدی میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کی وجہ سے اس کا استعمال بلغم سے نجات دینے میں کافی مدد گار ہے۔آپ چاہیں تو مندرجہ ذیل طریقے سے ہلدی استعمال کرسکتے ہیں۔
*ایک چمچ ہلدی کو نیم گرم دودھ میں ڈال کر صبح کے وقت پئیں۔
*آدھ چائے کا چمچ ہلدی دن میں تین بار پانی کے گلاس کے ساتھ استعمال کریں۔
*ایک چائے کا چمچ ہلدی اور ایک چمچ نمک نیم گرم پانی میں ڈالیں اور غرارے کریں۔
ادرک
اس سبزی کو صدیوں سے سانس کے جملہ امراض کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ نہ صرف بلغم کو ختم کرتا ہے بلکہ معدے کو بھی کافی سکون دیتا ہے۔ایک کپ گرم پانی میں ادرک کو باریک کاٹ لیں اور تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں،اس کے بعد اس میں ایک چمچ شہد ڈال دیں ۔اس مشروب کو خوب استعمال کریں اور پیتے ہوئے ادرک کو چبا کر کھائیں۔
لیموں کا جوس
ایک لیموں کو پانی یا قہوے میں ڈال کر جی بھر کر پئیں۔لیموں میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ نہ صرف بلغم سے نجات دلاتا ہے بلکہ یہ معدے کو بھی ٹھیک رکھتا ہے۔اس کے استعمال سے گلے کو بھی آرام ملتا ہے۔
نمک والا پانی
ایک گلاس نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنے سے بھی بلغم سے نجات مل جاتی ہے۔
بھاپ لینے سے
ایک کھلے برتن میں پانی ڈال کر اسے ابالیں اور جتنی دیر چاہیں اچھی طرح بھاپ لیں۔اس طریقے سے نہ صرف آپ کو بلغم سے نجات ملے گی بلکہ اگر آپ زکام سے پریشان ہیں تو اس سے بھی راحت ملے گی۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…