بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈا سے وطن پہنچنے والےپی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق

datetime 6  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( این این آئی) کینیڈا سے پاکستان آنے والی پاکستانی انٹرنیشنل ائیر لائنز کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ دونوں متاثرہ پائلٹس کو لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔پی آئی اے کا یہ عملہ ٹورنٹو سے پرواز لے کر ملک واپس پہنچا تھا۔عملے میں کرونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد محکمہ صحت نے پی آئی اے کے دونوں پائلٹس اور عملے سمیت دیگر ارکان کے

کرونا ٹیسٹ کیے ۔تاہم دونوں پائلٹس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔جبکہ عملے کے باقی تین ارکان کو بھی الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قبل ازیں ٹورنٹو اور استنبول سے اسلام آباد آنے والے کئی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے۔دوسری جانب پی آئی اے کے پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔پائلٹس کا مؤقف ہےکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایات پرعمل نہیں کیا جا رہا۔پائلٹس اورکیبن کریو کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فراہم کیا گیا حفاظتی سامان ناکافی ہے۔کینیڈا سے واپسی پر طیارے میں اسپرے کے بغیر استنبول سے پاکستانیوں کو سوار کرایا گیا، ناکافی حفاظتی انتظامات پر کپتانوں نے ڈی بریف نوٹ لکھ دیا۔قومی ائیر لائن کے جہازوں کے عملے کے مطابق اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز میں جراثیم کش اسپرے تک نہیں کیا گیا جب کہ کینیڈا جانے والی پروازمیں 40 فیصد مسافر ماسک کے بغیر سوار ہوئے، کپتان کی نشاندہی پر ماسک جہاز میں پہنچائے گئے جس سے جہاز 34 منٹ تاخیر سے روانہ ہوا۔اس کے علاوہ کینیڈا سےآنی والی پرواز پر مسافروں کی اسکریننگ کی تفصیلات ہی فراہم نہیں کی گئیں۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے عملے کو ماسک اور گلووز نہ صرف کم بلکہ ناقص معیار کے دیئے گئے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…