کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے، مودی سرکار کی کیسے مدد کردی؟دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

6  اپریل‬‮  2020

ممبئی(این این آئی )بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے بعد شہری حکومت کی بھی مدد کرتے ہوئے انہیں اپنے دفتر کی عمارت فراہم کردی۔بھارتی میڈ یا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ نے ممبئی کی برہن ممبئی میونسل کارپوریشن کو اپنی 4 منزلہ عمارت وقتی طور پر فراہم کردی، تاکہ مقامی انتظامیہ وہاں پر کورونا کا شکار ہونے والے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کے لیے قرنطینہ قائم کر سکے۔

اداکار و ان کی اہلیہ کی جانب سے انتظامیہ کو عمارت فراہم کرنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ جوڑے کی جانب سے فراہم کی جانے والی 4 منزلہ عمارت میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کے لیے قرنطینہ سینٹر قائم کیا جائے گا۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے شکریہ ادا کرنے پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بھی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ممبئی کے رہنے والوں کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…