منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس ،ایس او پی تیار کرنے کیلئے ماہرین صحت، محکمہ لیبر وصنعت اور پولیس رینجرز پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایس او پی تیار کرنے کے لئے ماہرین صحت ، محکمہ لیبراور صنعت کے سیکرٹریز اور پولیس اور رینجرز کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ فیکٹریون کو کام شروع کرنے کے لیے اجازت دی جاسکے ۔

انہوں نے یہ فیصلہ اتوار کے روز صنعت کاروں کی برآمدات کے آرڈرز کو پورا کرنے کے لئے اپنے یونٹوں کو آپریشن شروع کرنے کی اجازت دینے کی درخواست پر نظرثانی کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، سعید غنی ، اکرام اللہ دھاریجو ، ناصر شاہ اور مشیر قانون مرتضی وہاب ، آئی جی سندھ مشتاق مہر ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، سیکرٹری داخلہ عثمان چاچڑ ، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ، سکریٹری لیبر رشید سولنگی اور دیگر نے شرکت کی۔وزیر اعلی سندھ نے اجلاس کے شروع میں ہی کہا کہ انہوں نے صنعتکاروں سے ، خاص طور پر ان لوگوں سے جو اشیا برآمد کرنے کے لئے تیار کر رہے ہیں سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں کارخانے چلانے کی اجازت دیں تاکہ وہ برآمدی آرڈرز کو پوراکرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ درخواست اہم اور حقیقی ہے ، لہذا ان کے لئے راستہ بنایا جاسکتا ہے۔تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فیکٹریوں کو چلانے کے لئے ایک ایس او پی پر کام کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ نے ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں جس میں طبی پیشہ ور افراد / ماہرین ، صنعتوں اور لیبر سکریٹریوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر ممبران اور دیگر متعلقہ افراد فیکٹریوں کو چلانے کے لئے ایک سوچ سمجھ کر قابل عمل ایس او پی تیار کریں۔

چیف سیکریٹری نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو کمیٹی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی اور ان سے کہا کہ وہ صنعت کاروں سے ایس او پی کی تشکیل کے حوالے سے بھی بات کریں ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر شعبوں ، بشمول دکانوں ، بیکریوں ، ٹرانسپورٹ ، سپر اسٹور ، مالز اور رمضان کے مقدس مہینے کے لئے بھی ایس او پی تیار کی جائے تاکہ 14 اپریل کے بعد ، اگر اس لاک ڈان میں آسانی ہوگی تو ، اس پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ برآمدات پر مبنی صنعت کو آپریشن شروع کرنے کی اجازت دینے کے خواہاں ہیں لیکن یہ انسانی صحت اورکورونا وائرس وائرس کی روک تھام کا سوال ہے لہذا ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ محکمہ داخلہ برآمدی صنعتی یونٹوں کے لئے ایس او پی کی تشکیل کے لیے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا تاکہ انہیں کام شروع کرنے کی اجازت دی دی جاسکے ۔ دیگر شعبوں بشمول سماجی بہبود کے شعبوں کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کے بعد ایس او پیزمیں نوٹیفائی کیا جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…