لاہور (این این آئی) محکمہ اوقاف پنجاب نے شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ۔ مراسلہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھا گیا ۔مراسلے میں کہاگیا ہے کہ شہری کورونا وائرس کے باعث نماز تراویح اور شب برات کی عبادات گھروں میں ادا کریں ۔
نماز پنجگانہ کی طرح نماز تراویح بھی 3 تا 5 کا عملہ مساجد میں ادا کرسکتا ہے۔نماز تراویح کی ادائیگی بھی گھروں میں ادا کی جائیں۔وزیر اوقاف صاحبزادہ سید الحسن کی سربراہی میں علما اوقاف کے اجلاس میں یہ تجویز دی گئی ۔شہری گھروں میں ہی شب برات کی عبادات کریں اور وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔